Language: اردو

Book: Titus

Titus

Chapter 1

Chapter 1

1 ۱۔‬‬پَولُسؔ کی طرف سے جو اَب خُدا کا بندہ اور یِسُوع مِسیح کا رسُول ہَے۔ خُدا کے برگُزِیدوں کے اِیمان اور اُس حَق کی پہچان کی مُطابِق جو دین داری کے مُوافِق ہَے۔ 2 ۲۔اُس ہمیشہ کی زِندگی کی اُمّید پر جِس کا وعدہ خُدا نے اَزَل سے کِیا ہَے جو جُھوٹ نہیں بول سکتا۔ 3 ۳۔اور اُس نے اپنے وقتوں پر اپنے کلام کو اُس مُنادی میں ظاہِر کِیا جو ہمارے نجات دَہِندَہ خُدا کے حُکْم کے مُطابِق میرے سپُرد ہُوئی ہَے۔ ‫ 4 ۴۔ایِمان کی رُو سے میرے سچّے فرزند طِطُسؔ کو خُدا باپ اور ہمارے نجات دَہِندَہ یِسُوعؔ مسِیح کی طرف سے فَضْل اور سلامتی حاصِل ہوتی رہَے ۔ 5 ۵۔ مَیں نے تُجھے کریتؔے میں اِس لیے چھوڑا تھا کہ تُو اُن کاموں کو دُرُست کرے جِن کی ضرُورت ہے اور جِس طرح مَیں نے تُجھے ہدایت کی تھی شہر بہ شہر ایسے بزرگوں کو مُقَرّر کرے 6 ۶۔‬‬جو بے اِلزام ، ایک ایک بیوی کے شوہر اور اِیمان دار بچّوں والے ہوں جِن پر بَد چلنی اور سرکشی کا اِلزام نہ ہو۔ 7 ۷۔کیونکہ نِگہبان کو خُدا کا مُختارِ کار ہونے کی وجہ سے بے اِلزام ہونا چاہیے۔ نہ خُوداری ہو، نہ غُصّہ کرنے والا، نہ نشے کا عادی، نہ مار پِیٹ کرنے والا اور نہ ناجائِز نفع کا لالچی ہو۔ 8 ۸۔‬‬بلکہ مُسافِر پرور ، خیر دوست، مُتّقی، مُنصِف مِزاج، پاک اور ضَبْط کرنے والا ہو۔ 9 ۹ ۔اور وہ تعلِیم کے مُوافِق اِیمان کے کلام کی تعلِیم پر مضبُوطی سے قائِم ہو تاکہ صحیح تعلِیم سے نَصِیحت بھی کر سکے اور اِس کی مُخالفت کرنے والوں کو قائِل بھی کر سکے۔ 10 ۱۰۔‬‬کیونکہ بُہت سے لوگ سَر کش اور بے ہُودَہ گو اور گُمراہ کرنے والے ہَیں، خاص کر مختُونوں میں سے۔ 11 ۱۱۔اِن کا مُنہ بند کرنا چاہیے۔ یہ ناجائِز نفع کی خاطِر نا مُناسِب باتیں سِکھا سِکھا کر پُورے پُورے گھرانوں کو تباہ کر ڈالتے ہَیں۔ 12 ۱۲۔‬‬اُن ہی میں سے ایک نے جو اُن کا خاص نبی تھا کہا کہ کُریتیؔ ہمیشہ جُھوٹے، مُوذی حیوان، کاہِل اور پیٹُو ہوتے ہَیں۔ 13 ۱۳۔ یہ گواہی سچّ ہَے ۔ لِہٰذا اُنھیں سخت ملامت کِیا کر تاکہ وہ اِیمان میں مضبُوط ہو جائیں۔ 14 ۱۴۔اور یہُودیوں کی کہانیوں اور آدمیوں کے اُن حُکموں پر توجہ نہ کریں جو حَق سے گُمراہ کرتے ہَیں ۔ 15 ۱۵۔‬‬پاک لوگوں کے لیے سب چِیزیں پاک ہَیں مگر گُناہ آلُودَہ اور بے اِیمان لوگوں کے لیے کُچھ بھی پاک نہیں بلکہ اُن کی عَقْل اور ضمِیر دونوں گُناہ آلُودَہ ہَیں۔ 16 ۱۶۔ وہ خُدا کی پہچان کا دعویٰ تو کرتے ہَیں مگر اپنے کاموں سے اُس کا اِنکار کرتے ہَیں کیونکہ وہ مکرُوہ اور نافرمان ہَیں اور کِسی نیک کام کے قابِل نہیں۔

Chapter 2

Chapter 2

1 ۱۔‬‬لیکِن تُو وہی باتیں بیان کِیا کر جو صحیح تعلِیم سے مُطابَقَت رکھتی ہوں۔ 2 ۲۔یعنی یہ کہ بُوڑھے مَرد پرہیز گار، مُعتَدِل مِزاج اور مُتّقی ہوں نیز اِیمان اور مُحبّت اور برداشت میں مضبُوط ہوں۔ 3 ۳۔‬‬اِسی طرح بُوڑھی عَورتوں کی وضع بھی مقُدّسوں جیسی ہو۔ اِلزام لگانے والی اور زیادہ مَے پینے میں مُبتِلا نہ ہوں بلکہ نیک باتیں سکِھانے والی ہوں۔ 4 ۴۔تا کہ جوان عَورتوں کو شعُور دے سکیں کہ اپنے شوہروں سے مُحبّت رکھّیں اور بچّوں کو پیار کریں۔ 5 ۵۔ اور مُتّقی، پاک دامَن، گھر کا کام سنبھالنے والی، نیک اور اپنے اپنے شوہر کی فرماں بردار ہوں تاکہ خُدا کا کلام بد نام نہ ہو۔ 6 ۶۔‬‬اِسی طرح جوان آدمِیوں کو بھی مُتّقی بننے کی تَلقِین کر۔ 7 ۷۔ ہر معاملے میں اپنے آپ کو نیک کاموں کا نمُونہ بنا۔ یعنی اپنی تعلِیم کے بے نقص ہونے اور سَنْجِیدَگی کو ظاہِر کر۔ 8 ۸۔اور اَیسی صحت کلامی پائی جائے جو ملامت کے لائِق نہ ہو تاکہ مُخالِف ہم پر عَیب لگانے کی کوئی وجہ نہ پا کر شرمِندہ ہو جائے۔ 9 ۹۔‬‬غُلام اپنے مالِکوں کے تابِع رہیں اور ہر بات میں اُنھیں خُوش رکھّیں۔ اور بَحث نہ کِیا کریں۔ 10 ۱۰۔اور خِیانَت نہ کریں بلکہ ہر طرح سے دیانت داری دِکھائیں تا کہ ہمارے نجات دَہِندَہ خُدا کی تعلِیم کو سراہا جائے ۔ 11 ۱۱۔‬‬ کیوں کہ خُدا کا وہ فَضْل ظاہِر ہُوا ہَے جو سب آدمِیوں کے لیے نجات کا باعِث ہَے۔ 12 ۱۲۔ اور ہمیں تربِیّت دیتا ہَے کہ بے دینی اور دُنْیَوی خواہِشوں کا اِنکار کر کے اِس مَوجُودہ دَور میں پرہیزگاری، راست بازی اور دِین داری کے ساتھ زِندگی گُزاریں۔ 13 ۱۳۔اور اُس مُبارَک اُمّید یعنی اپنے عَظِیم خُدا اور نجات دَہِندَہ یِسُوعؔ مسِیح کے جلال کے ظُہُور کے مُنتظِر رہیں۔ 14 ۱۴۔‬‬جِس نے اپنا آپ ہمارے واسطے دے دِیا تا کہ ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا ئے اور پاک کرکے اپنی خاص مِلکیّت ہونے کے لیے ایسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔ 15 ۱۵۔‬‬یہ باتیں کہہ اور نصِیحَت کر اور پُورے اِختیار کے ساتھ ملامت کر۔ کوئی تیری حِقارَت نہ کرنے پائے ۔

Chapter 3

Chapter 3

1 ۱۔اُنھیں یاد دِلا کہ حاکِموں اور اِختیار والوں کے تابِع رہیں، اُن کا حُکْم مانیں اور ہر نیک کام کے لیے تیّار رہیں۔ 2 ۲۔اور کِسی کے بارے میں بُرا نہ کہیں، تکراری نہیں بلکہ نرم مِزاج ہوں اور سب آدمِیوں کے ساتھ کمال حلِیمی سے پیش آئیں۔ 3 ۳۔کیونکہ ہم بھی پہلے نادان، نافرمان، فریب کھانے والے اور طرح طرح کی خواہِشوں اور شَہْوَتوں کے غُلام تھے اور بَد خواہی اور حَسَد میں زِندگی گُزارتے تھے، نفرت کے لائِق اور آپس میں کِینہ رکھتے تھے۔ 4 ۴۔مگر جب ہمارے نجات دَہِندَہ خُدا کی بھلائی اور اِنسان کےساتھ اُس کی خاص مہربانی ظاہِرہُوئی۔ 5 ۵۔تو اُس نے ہمیں نجات بخشی۔ لیکِن ہمارے راست بازی کے کاموں کی وجہ نہیں جو ہم نے خُود کیے بلکہ اپنے رحم کے باعث نئی پیدایش کے غُسْل اور رُوحُ القُدُس کے نیا بنانے سے۔ 6 ۶۔جِسے اُس نے ہمارے نِجات دَہِندہ یِسُوعؔ مسِیح کے وسِیلے ہم پر کثرت سے نازِل کیا۔ 7 ۷۔تاکہ اُس کے فَضْل سے راست باز ٹھہر کرہم ہمیشہ کی زِندگی کی اُمّید کے مُطابِق وارِث بنیں۔ 8 ۸۔یہ باتیں قابلِ یَقین ہَیں اور مَیں چاہتا ہُوں کہ تُو اِن باتوں کا پُورے اِعتِماد کے ساتھ دعویٰ کرے تاکہ وہ لوگ جِنھوں نے خُدا کا یقِین کِیا ہَے وہ اِحتیاط کر کے نیک کاموں میں مشغُول رہیں۔ یہ باتیں بَھلی اور آدمِیوں کے لیے فائِدہ مَند ہَیں۔ 9 ۹۔مگر اَحْمَقانہ مُباحثوں اور نَسَب ناموں اور جھگڑوں اور شریعت سے مُتعَلق لڑائیوں سے پرہیز کریں کیونکہ یہ سب بے فائِدہ اور لاحاصِل ہَیں۔ 10 ۱۰۔ایک دو بار نَصِیحَت کر کے بِدعتی شخْص سے کِنارَہ کر۔ 11 ۱۱۔ یہ جان کر کہ ایسا شخْص برگشتہ ہو گیا ہَے اور گُناہ کرتا رہتا اور اپنے آپ کو خُود ہی مُجرِم ٹھہراتا ہَے ۔ 12 ۱۲۔جب مَیں اَرتِماسؔ یا تخِکُسؔ کو تیرے پاس بھیجُوں تو جلد میرے پاس نِیکُپُلسؔ میں آنا جہاں مَیں نے سردیاں گُزارنے کا اِرادَہ کِیا ہَے۔ 13 ۱۳۔ زیناسؔ عالمِ شرع اور اُپلّوسؔ کو جلد روانہ کر دے اور دیکھنا کہ وہ کِسی چِیز کے مُحتاج نہ ہوں۔ 14 ۱۴۔ اور ہمارے لوگ بھی اچھّے کاموں میں مَشغُول رہنا سِیکھیں تاکہ فَوری ضُرورِیات کو پُورا کر کے پَھل دار ثابِت ہو سکیں۔ 15 ۱۵۔میرے سب ساتھی تُجھے سلام کہتے ہَیں۔ اِیمان کی رُو سے جوہم سے مُحبّت رکھتے ہَیں اُن سے سلام کہہ۔ تُم سب پر فَضْل ہوتا رہے۔

Book: Philemon

Philemon

Chapter 1

Chapter 1

1 ۱۔پَولُسؔ کی جانِب سے جو مسِیح یسُوعؔ کا قیدی ہَے اور بھائی تِیمُتِھیُسؔ کی جانِب سے اپنے پیارے اور ہم خِدمت فلِیمُونؔ کے نام۔ 2 ۲۔اور بہن افیہؔ اور اپنے ہم سِپاہ اَرَخِپُّسؔ اور اُس کلِیسِیاء کے نام جو تیرے گھر میں ہَے۔ 3 ۳۔ ہمارے باپ خُدا اور خُداوَند یسُوعؔ مسِیح کی طرف سے تُمھیں فَضْل اور اِطمِینان حاصِل ہوتا رہے۔ ‫ 4 ۴۔ مَیں ہمیشہ اپنی دُعاؤں میں تُجھے یاد کر کے اپنے خُدا کا شُکْر کرتا ہُوں۔ 5 ۵۔کیونکہ مَیں تیری اُس مُحبّت اور اِیمان کا حال سُنتا ہُوں جو سب مُقدّسِین کے ساتھ اور خُداوَند یسُوعؔ پر ہَے۔ 6 ۶۔ تاکہ تیرے اِیمان کی شراکت ہر اُس خُوبی کی پہچان میں جو ہم میں ہَے مسِیؔح کے واسطے مُوثّر ہو۔ ‫ 7 ۷۔کیونکہ اَے بھائی! مُجھے تیری مُحبّت سے بہت خُوشی اور حوصلہ اَفزائی مِلی۔ اِس لیے کہ تیرے سبب سے مُقدّسِین کے دِل تازہ ہُوئے ہَیں۔ ‫ 8 ۸۔پَس اگرچہ مُجھے مسؔیح میں پُوری دلِیری تو ہَے کہ جو مُناسِب ہو،اُس کا تُجھے حُکْم دُوں۔ 9 ۹۔ تو بھی مُجھے پسند آیا کہ مُحبّت کی راہ سے اِلتِماس کرُوں ۔ مَیں پَولُسؔ جو ضعیف بلکہ اِس وقت مسِیح یسُوعؔ کا قیدی بھی ہُوں۔ ‫ 10 ۱۰۔مَیں اپنے فرزند یَعنی اُنیسِمُسؔ کی بابت تُجھے اِلتِماس کرتا ہُوں جو قید کی حالت میں مُجھے حاصِل ہُوا۔ 11 ۱۱۔وہ پہلے تو تیرے لیے کُچھ کام کا نہ تھا مگر اَب تیرے اور میرے دونوں کے کام کا ہَے۔ 12 ۱۲۔مَیں نے اُسی کو یعنی اپنے کلیجے کے ٹُکڑے کو تیرے پاس واپس بھیجا ہَے۔ 13 ۱۳۔مَیں چاہتا تو تھا کہ اُسے اپنے پاس ہی رکھُّوں تاکہ تیری طرف سے اِنجیل کی زنجیروں میں میری خِدمت کرے۔ ‫ 14 ۱۴۔لیکِن تیری رضا کے بغیر مَیں نے کُچھ کرنا نہ چاہا تاکہ تیرا نیک کام مجبُوری سے نہیں بلکہ خُوشی سے ہو۔ 15 ۱۵۔کیونکہ مُمکِن ہَے کہ وہ تُجھ سے اِسی لیے تھوڑی دیر کے واسطے جُدا ہُوا ہو کہ تُو ہمیشہ کے لیے اُسے اپنا کر لے۔ 16 ۱۶۔مگر اَب غُلام کی طرح نہیں بلکہ غُلام سے بڑھ کر یَعنی ایسے بھائی کی طرح رہے جو جسِم میں بھی اور خُداوَند میں بھی میرا نہایت عزِیز ہو اور تیرا اِس سے بھی کہِیں زِیادہ۔ ‫ 17 ۱۷۔پس اگر تُو مُجھے اپناشرِیک جانتا ہَے تو اُسے ایسے قبُول کر نا جیسے مُجھے۔ 18 ۱۸۔اور اگر اُس نے تیرا کُچھ نُقصان کِیا ہَے یا تیرا مقرُوض ہَے تو اُس کا قرْض میرے نام لِکھ دے۔ 19 ۱۹۔مَیں پُولُسؔ اپنے ہاتھ سے یہ لِکھتا ہُوں کہ خُود اَدا کرُوں گا اور اِس کے کہنے کی کُچھ حاجت نہیں کہ میرا قرض جو تُجھ پر ہَے وہ تُو خُود ہَے۔ 20 ۲۰۔اَے بھائی مُجھے خُداوَند میں تُجھ ہی سے کُچھ فائِدہ حاصِل ہو ۔ مسِیحؔ میں میرے دِل کو تازہ کر۔ ‫ 21 ۲۱۔مَیں تیری آمادگی پر بھروسا رکھتے ہُوئے تُجھے لِکھتا ہُوں اور مَیں جانتا ہُوں کہ جو کُچھ مَیں کہتا ہُوں تُو اُس سے بھی زِیادہ کرے گا۔ 22 ۲۲۔ علاوہ اَزیں میرے قیام کے لیے جگہ تیّار کر کیونکہ مُجھے اُمّید ہَے کہ مَیں تُمھاری دُعاؤں کے وسِیلے سے تُمھیں بخشا جاؤں گا۔ ‫ 23 ۲۳۔اِپَفراسؔ جومسِیؔح یسُوعؔ میں میرے ساتھ قَید ہَے ،تُجھے سلام کہتا ہَے۔ 24 ۲۴۔اور مرقسؔ، اَرِستؔرخُس، دیماسؔ اور لُوقاؔ بھی جو میرے ہم خِدمت ہَیں۔ 25 ۲۵۔خُداوَند یسُوعؔ مسِیح کا فَضْل تُمھاری رُوح پر ہوتا رہے۔ آمِین۔

Language: العربية

Book: Titus

Titus

Chapter 1

1 مِنْ بُولُسَ، عَبْدِ اللهِ وَرَسُولِ يَسُوعَ الْمَسِيحِ فِي سَبِيلِ إِيمَانِ مَنِ اخْتَارَهُمُ اللهُ، وَمَعْرِفَتِهِمْ لِلْحَقِّ الْمُوَافِقِ لِلتَّقْوَى، 2 فِي رَجَاءِ الْحَيَاةِ الأَبَدِيَّةِ، الَّتِي وَعَدَ بِها اللهُ الْمُنَزَّهُ عَنِ الْكَذِبِ، مِنْ قَبْلِ أَزْمِنَةِ الأَزَلِ، 3 ثُمَّ بَيَّنَ كَلِمَتَهُ فِي أَوَانِهَا الْمُعَيَّنِ: بِالْبِشَارَةِ الَّتِي وُضِعَتْ أَمَانَةً بَيْنَ يَدَيَّ بِمُوجِبِ أَمْرِ مُخَلِّصِنَا اللهِ. 4 إِلَى تِيطُسَ، وَلَدِي الْحَقِيقِيِّ بِالنِّسْبَةِ إِلَى الإِيمَانِ الْمُشْتَرَكِ بَيْنَنَا.

لِتَكُنْ لَكَ النِّعْمَةُ وَالسَّلامُ مِنَ اللهِ الآبِ، وَالْمَسِيحِ يَسُوعَ مُخَلِّصِنَا!

5 تَرَكْتُكَ فِي جَزِيرَةِ كِرِيتَ لِكَيْ تُكَمِّلَ تَرْتِيبَ الأُمُورِ الْبَاقِيَةِ، وَتُقِيمَ شُيُوخاً فِي كُلِّ مَدِينَةٍ، مِثْلَمَا أَمَرْتُكَ؛ 6 عَلَى أَنْ يَكُونَ الْوَاحِدُ مِنْهُمْ بَرِيئاً مِنْ كُلِّ تُهْمَةٍ، زَوْجاً لامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ، أَباً لأَوْلادٍ مُؤْمِنِينَ لَا يُتَّهَمُونَ بِالْخَلاعَةِ وَالتَّمَرُّدِ. 7 وَذَلِكَ لأَنَّ الرَّاعِيَ يَجِبُ أَنْ يَكُونَ بَرِيئاً مِنْ كُلِّ تُهْمَةٍ بِاعْتِبَارِهِ وَكِيلاً لِلهِ، لَا مُعْجَباً بِنَفْسِهِ وَلا حَادَّ الطَّبْعِ، وَلا مُدْمِنَ الْخَمْرِ، وَلا عَنِيفاً، وَلا سَاعِياً إِلَى الْمَكْسَبِ الْخَسِيسِ؛ 8 بَلْ مِضْيَافاً، مُحِبّاً لِلصَّلاحِ، رَزِيناً، بَارّاً، تَقِيًّا، ضَابِطاً نَفْسَهُ، 9 مُلْتَصِقاً بِالْكَلِمَةِ الصَّادِقَةِ الْمُوَافِقَةِ لِلتَّعْلِيمِ، لِيَكُونَ قَادِراً عَلَى تَشْجِيعِ الْمُؤْمِنِيِنَ بِالتَّعْلِيمِ الصَّحِيحِ وَعَلَى إِفْحَامِ الْمُعَارِضِينَ.

10 فَإِنَّ هُنَالِكَ كَثِيرِينَ مِنْ مُعَلِّمِي الْبَاطِلِ الْمُتَمَرِّدِينَ وَخَادِعِي عُقُولِ النَّاسِ، وَبِخَاصَّةٍ الَّذِينَ مِنْ أَهْلِ الْخِتَانِ. 11 هَؤُلاءِ يَجِبُ أَنْ تُسَدَّ أَفْوَاهُهُمْ: فَهُمْ يُخْرِبُونَ بُيُوتاً بِجُمْلَتِهَا، إِذْ يُعَلِّمُونَ تَعَالِيمَ يَجِبُ أَلّا تُعَلَّمَ، فِي سَبِيلِ مَكْسَبٍ خَسِيسٍ. 12 وَقَدْ قَالَ وَاحِدٌ مِنْهُمْ، وَهُوَ عِنْدَهُمْ نَبِيٌّ خَاصٌّ بِهِمْ: «أَهْلُ كِرِيتَ دَائِماً كَذَّابُونَ، وُحُوشٌ شَرِسَةٌ، نَهِمُونَ كُسَالَى». 13 وَهَذِهِ شَهَادَةُ صِدْقٍ. لِذلِكَ كُنْ مُتَشَدِّداً فِي تَوْبِيخِهِمْ، لِيَكُونُوا أَصِحَّاءَ فِي الإِيمَانِ، 14 لَا يُدِيرُونَ عُقُولَهُمْ إِلَى خُرَافَاتٍ يَهُودِيَّةٍ وَوَصَايَا أُنَاسٍ تَحَوَّلُوا عَنِ الْحَقِّ بَعِيداً. 15 عِنْدَ الطَّاهِرِينَ، كُلُّ شَيْءٍ طَاهِرٌ. أَمَّا عِنْدَ النَّجِسِينَ وَغَيْرِ الْمُؤْمِنِينَ، فَمَا مِنْ شَيْءٍ طَاهِرٍ، بَلْ إِنَّ عُقُولَهُمْ وَضَمَائِرَهُمْ أَيْضاً قَدْ صَارَتْ نَجِسَةً. 16 يَشْهَدُونَ مُعْتَرِفِينَ بِأَنَّهُمْ يَعْرِفُونَ اللهَ، وَلَكِنَّهُمْ بِأَعْمَالِهِمْ يُنْكِرُونَهُ، لأَنَّهُمْ مَكْرُوهُونَ وَغَيْرُ طَائِعِينَ، وَقَد تَبَيَّنَ أَنَّهُمْ غَيْرُ أَهْلٍ لِكُلِّ عَمَلٍ صَالِحٍ.

Chapter 2

1 أَمَّا أَنْتَ، فَعَلِّمْ بِمَا يُوَافِقُ التَّعْلِيمَ الصَّحِيحَ: 2 أَنْ يَكُونَ الشُّيُوخُ ذَوِي رَزَانَةٍ وَوَقَارٍ، مُتَعَقِّلِينَ، صَحِيحِي الإِيمَانِ وَالْمَحَبَّةِ وَالصَّبْرِ. 3 وَكَذَلِكَ أَنْ تَكُونَ الْعَجَائِزُ ذَوَاتِ سِيرَةٍ مُوَافِقَةٍ لِلْقَدَاسَةِ، غَيْرَ نَمَّامَاتٍ وَلا مُدْمِنَاتٍ لِلْخَمْرِ، بَلْ مُعَلِّمَاتٍ لِمَا هُوَ صَالِحٌ، 4 لِكَيْ يُدَرِّبْنَ الشَّابَّاتِ عَلَى أَنْ يَكُنَّ مُحِبَّاتٍ لأَزْوَاجِهِنَّ وَلأَوْلادِهِنَّ، 5 مُتَعَقِّلاتٍ، عَفِيفَاتٍ، مُهْتَمَّاتٍ بِشُؤُونِ بُيُوتِهِنَّ صَالِحَاتٍ، خَاضِعَاتٍ لأَزْوَاجِهِنَّ، حَتَّى لَا يَتَكَلَّمَ أَحَدٌ بِالسُّوءِ عَلَى كَلِمَةِ اللهِ. 6 كَذَلِكَ عِظِ الشُّبَّانَ أَنْ يَكُونُوا مُتَعَقِّلِينَ، 7 جَاعِلاً مِنْ نَفْسِكَ فِي كُلِّ شَيْءٍ قُدْوَةً لِلأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ، مُظْهِراً فِي تَعْلِيمِكَ النَّقَاوَةَ وَالْوَقَارَ 8 وَالْكَلِمَةَ الصَّحِيحَةَ الَّتِي لَا تُلامُ، لِكَيْ يَخْجَلَ الْمُقَاوِمُ حِينَ لَا يَجِدُ أَمْراً سَيِّئاً يَقُولُهُ فِينَا. 9 وَعَلِّمِ الْعَبِيدَ أَنْ يَكُونُوا خَاضِعِينَ لِسَادَتِهِمْ، مُرْضِينَ لَهُمْ فِي كُلِّ شَيْءٍ؛ غَيْرَ مُعَانِدِينَ؛ 10 وَلا سَارِقِينَ، بَلْ مُظْهِرِينَ أَمَانَةً كُلِّيَّةً صَالِحَةً، لِكَيْ يُزَيِّنُوا فِي كُلِّ شَيْءٍ تَعْلِيمَ مُخَلِّصِنَا اللهِ. 11 فَإِنَّ نِعْمَةَ اللهِ الَّتِي تَحْمِلُ مَعَهَا الْخَلاصَ لِجَمِيعِ النَّاسِ، قَدْ ظَهَرَتْ. 12 وَهِي تُعَلِّمُنَا أَنْ نَقْطَعَ عَلاقَتَنَا بِالإِبَاحِيَّةِ وَالشَّهَوَاتِ الْعَالَمِيَّةِ، وَأَنْ نَحْيَا فِي الْعَصْرِ الْحَاضِرِ حَيَاةَ التَّعَقُّلِ وَالْبِرِّ وَالتَّقْوَى، 13 فِيمَا نَنْتَظِرُ تَحْقِيقَ رَجَائِنَا السَّعِيدِ، ثُمَّ الظُّهُورَ العَلَنِيَّ لِمَجْدِ إِلَهِنَا وَمُخَلِّصِنَا الْعَظِيمِ يَسُوعَ الْمَسِيحِ، 14 الَّذِي بَذَلَ نَفْسَهُ لأَجْلِنَا لِكَيْ يَفْتَدِيَنَا مِنْ كُلِّ إِثْمٍ وَيُطَهِّرَنَا لِنَفْسِهِ شَعْباً خَاصّاً يَجْتَهِدُ بِحَمَاسَةٍ فِي الأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ. 15 بِهَذِهِ الأُمُورِ تَكَلَّمْ، وَعِظْ، وَوَبِّخْ بِكُلِّ سُلْطَانٍ، وَلا تَدَعْ أَحَداً يَسْتَخِفُّ بِكَ!

Chapter 3

1 ذَكِّرِ الْمُؤْمِنِينَ أَنْ يَخْضَعُوا لِلْحُكَّامِ وَالسُّلُطَاتِ، وَيُطِيعُوا الْقَانُونَ، وَيَكُونُوا مُسْتَعِدِّينَ لِكُلِّ عَمَلٍ صَالِحٍ، 2 وَلا يَقُولُوا سُوءاً فِي أَحَدٍ، وَلا يَكُونُوا مُخَاصِمِينَ، بَلْ لُطَفَاءَ يُعَامِلُونَ الْجَمِيعَ بِوَدَاعَةٍ تَامَّةٍ. 3 فَإِنَّنَا نَحْنُ أَيْضاً كُنَّا فِي الْمَاضِي جُهَّالاً، غَيْرَ مُطِيعِينَ، تَائِهِينَ فِي الضَّلالِ، عَبِيداً يَخْدِمُونَ الشَّهَوَاتِ وَاللَّذَّاتِ الْمُخْتَلِفَةَ، نَعِيشُ فِي الْخُبْثِ وَالْحَسَدِ، مَكْرُوهِينَ، وَكَارِهِينَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ.

4 وَلَكِنْ، لَمَّا ظَهَرَ لُطْفُ مُخَلِّصِنَا اللهِ، وَمَحَبَّتُهُ لِلنَّاسِ، 5 خَلَّصَنَا، لَا عَلَى أَسَاسِ أَعْمَالِ بِرٍّ قُمْنَا بِها نَحْنُ، وَإِنَّمَا بِمُوجِبِ رَحْمَتِهِ، وَذَلِكَ بِأَنْ غَسَلَنَا كُلِّيًّا غُسْلَ الْخَلِيقَةِ الْجَدِيدَةِ وَالتَّجْدِيدِ الَّذِي يُجْرِيهِ الرُّوحُ الْقُدُسُ، 6 الَّذِي سَكَبَهُ عَلَيْنَا بِغِنىً بِيَسُوعَ الْمَسِيحِ مُخَلِّصِنَا. 7 حَتَّى إِذَا تَبَرَّرْنَا بِنِعْمَتِهِ، نَصِيرُ وَرَثَةً، وَفْقاً لِرَجَائِنَا بِالْحَيَاةِ الأَبَدِيَّةِ. 8 صَادِقٌ هَذَا الْقَوْلُ! وَأُرِيدُ أَنْ تُقَرِّرَ هَذِهِ الأُمُورَ قَرَاراً حَاسِماً، حَتَّى يَهْتَمَّ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللهِ بِأَنْ يَجْتَهِدُوا فِي الأَعْمَالِ الصَّالِحَةِ. هَذِهِ الأُمُورُ حَسَنَةٌ وَنَافِعَةٌ لِلنَّاسِ. 9 أَمَّا الْمَسَائِلُ السَّخِيفَةُ، وَسَلاسِلُ النَّسَبِ، وَالْمُخَاصَمَاتُ، وَالْمُنَازَعَاتُ حَوْلَ الشَّرِيعَةِ، فَتَجَنَّبْهَا، لأَنَّهَا غَيْرُ نَافِعَةٍ، وَبَاطِلَةٌ. 10 وَصَاحِبُ الْهَرْطَقَةِ اقْطَعِ الْعَلاقَةَ بِهِ بَعْدَ إِنْذَارِهِ أَوَّلاً وَثَانِياً، 11 عَالِماً أَنَّ مِثْلَ هَذَا مُنْحَرِفٌ يَمْضِي فِي الْخَطِيئَةِ وَقَدْ حَكَمَ عَلَى نَفْسِهِ بِنَفْسِهِ!

12 حَالَمَا أُرْسِلُ إِلَيْكَ أَرْتِمَاسَ أَوْ تِيخِيكُسَ، اجْتَهِدْ أَنْ تَأْتِيَنِي إِلَى مَدِينَةِ نِيكُوبُولِيسَ، لأَنِّي قَرَّرْتُ أَنْ أُقَضِّيَ فَصْلَ الشِّتَاءِ هُنَاكَ. 13 اجْتَهِدْ فِي إِطْلاقِ زِينَاسَ الْمُحَامِي وَأَبُلُّوسَ بَعْدَ تَزْوِيدِهِمَا لِلسَّفَرِ، حَتَّى لَا يَحْتَاجَا إِلَى شَيْءٍ. 14 وَلْيَتَعَلَّمْ ذَوُونَا أَيْضاً أَنْ يُمَارِسُوا أَعْمَالاً حَسَنَةً، لِسَدِّ الْحَاجَاتِ الضَّرُورِيَّةِ، لِكَيْ لَا يَكُونُوا عَدِيمِي الثَّمَرِ.

15 جَمِيعُ الَّذِينَ مَعِي يُسَلِّمُونَ عَلَيْكَ. سَلِّمْ عَلَى مُحِبِّينَا فِي الإِيمَانِ.

لِتَكُنِ النِّعْمَةُ مَعَكُمْ جَمِيعاً!

Book: Philemon

Philemon

Chapter 1

1 مِنْ بُولُسَ، السَّجِينِ لأَجْلِ الْمَسِيحِ يَسُوعَ، وَمِنْ الأَخِ تِيمُوثَاوُسَ، إِلَى فِلِيمُونَ الْحَبِيبِ شَرِيكِنَا فِي الْعَمَلِ، 2 وَإِلَى الأُخْتِ أَبْفِيَّةَ، وَرَفِيقِنَا فِي التَّجَنُّدِ أَرْخِيبُّوسَ، وَإِلَى الْكَنِيسَةِ الَّتِي فِي بَيْتِكَ. 3 لِتَكُنْ لَكُمُ النِّعْمَةُ وَالسَّلامُ مِنَ اللهِ أَبِينَا وَالرَّبِّ يَسُوعَ الْمَسِيحِ!

4 إِنِّي أَشْكُرُ إِلَهِي، إِذْ أَذْكُرُكَ دَائِماً فِي صَلَوَاتِي، 5 وَقَدْ سَمِعْتُ بِمَا لَكَ مِنْ مَحَبَّةٍ وَأَمَانَةٍ مِنْ نَحْوِ الرَّبِّ يَسُوعَ، وَمِنْ نَحْوِ جَمِيعِ الْقِدِّيسِينَ، 6 طَالِباً أَنْ يَكُونَ اشْتِرَاكُكَ مَعَنَا فِي الإِيمَانِ فَعَّالاً، فَتُدْرِكَ إِلَى التَّمَامِ مَا فِينَا مِنْ كُلِّ صَلاحٍ لأَجْلِ الْمَسِيحِ. 7 فَقَدْ كَانَ لِي أَيُّهَا الأَخُ، سُرُورٌ عَظِيمٌ وَتَشْجِيعٌ، بِفَضْلِ مَحَبَّتِكَ، لأَنَّ عَوَاطِفَ الْقِدِّيسِينَ قَدِ انْتَعَشَتْ بِفَضْلِكَ!

8 لِذَلِكَ، فَمَعَ أَنَّ لِي كَامِلَ الْحَقِّ فِي الْمَسِيحِ أَنْ آمُرَكَ بِالْوَاجِبِ، 9 إِلّا أَنِّي، إِكْرَاماً لِلْمَحَبَّةِ، اخْتَرْتُ أَنْ أُقَدِّمَ إِلَيْكَ الْتِمَاساً، بِصِفَتِي بُولُسَ الْعَجُوزَ وَالسَّجِينَ حَالِيًّا لأَجْلِ الْمَسِيحِ يَسُوعَ. 10 فَأَلْتَمِسُ مِنْكَ لأَجْلِ وَلَدِي الَّذِي وَلَدْتُهُ وَأَنَا مُكَبَّلٌ بِالْقُيُودِ، أُونِسِيمُوسَ، 11 الَّذِي كَانَ فِي الْمَاضِي غَيْرَ نَافِعٍ لَكَ، وَلَكِنَّهُ الآنَ نَافِعٌ لَكَ وَلِي. 12 فَإِيَّاهُ أَرُدُّ إِلَيْكَ، فَاقْبَلْهُ كَأَنَّهُ فِلْذَةٌ مِنْ كَبِدِي! 13 وَكُنْتُ رَاغِباً فِي الاحْتِفَاظِ بِهِ لِنَفْسِي، لِكَيْ يَخْدِمَنِي نِيَابَةً عَنْكَ فِي قُيُودِ الإِنْجِيلِ. 14 وَلكِنِّي لَمْ أُرِدْ أَنْ أَفْعَلَ شَيْئاً مِنْ دُونِ رَأْيِكَ، لِيَكُونَ مَعْرُوفُكَ لَا كَأَنَّهُ عَنِ اضْطِرَارٍ بَلْ عَنِ اخْتِيَارٍ. 15 فَرُبَّمَا لِهَذَا السَّبَبِ قَدْ أُبْعِدَ إِلَى حِينٍ: كَيْ تَمْتَلِكَهُ إِلَى الأَبَدِ، 16 لَا كَعَبْدٍ فِيمَا بَعْدُ، بَلْ أَفْضَلَ مِنْ عَبْدٍ، أَخاً حَبِيباً، إِلَيَّ بِخَاصَّةٍ، فَكَمْ بِالأَحْرَى إِلَيْكَ، فِي الْجَسَدِ وَفِي الرَّبِّ مَعاً؟

17 فَإِنْ كُنْتَ تَعْتَبِرُنِي شَرِيكَكَ، فَاقْبَلْهُ كَأَنَّهُ أَنَا. 18 وَإِنْ كَانَ قَدْ أَسَاءَ إِلَيْكَ فِي شَيْءٍ، أَوْ كَانَ مَدْيُوناً لَكَ بِشَيْءٍ، فَاحْسِبْ ذَلِكَ دَيْناً عَلَيَّ. 19 وَهَا أَنَا بُولُسَ قَدْ كَتَبْتُ هَذَا بِخَطِّ يَدِي: أَنَا أُوفِي، وَلَسْتُ أُذَكِّرُكَ هُنَا أَنَّكَ مَدْيُونٌ لِي بِنَفْسِكَ أَيْضاً. 20 نَعَمْ، أَيُّهَا الأَخُ، أَطْلُبُ مِنْكَ أَنْ تَنْفَعَنِي، فِي الرَّبِّ، بِهَذَا الْمَعْرُوفِ: أَنْعِشْ عَوَاطِفِي فِي الْمَسِيحِ 21 لَمَّا كُنْتُ وَاثِقاً بِإِطَاعَتِكَ، كَتَبْتُ هَذِهِ الرِّسَالَةَ إِلَيْكَ، عَالِماً أَنَّكَ سَتَفْعَلُ أَيْضاً فَوْقَ مَا أَطْلُبُ.

22 وَفَضْلاً عَنْ هَذَا، أَعِدَّ لِي عِنْدَكَ مَكَاناً لِلإِقَامَةِ، لأَنِّي أَرْجُو أَنْ أُوهَبَ لَكُمْ إِجَابَةً لِصَلَوَاتِكُمْ.

23 يُسَلِّمُ عَلَيْكَ أَبَفْرَاسُ، رَفِيقُ سِجْنِي فِي الْمَسِيحِ يَسُوعَ، 24 وَكَذَلِكَ مَرْقُسُ، وَأَرِسْتَرْخُسُ، وَدِيمَاسُ، وَلُوقَا زُمَلائِي فِي الْعَمَلِ.

25 وَلْتَكُنْ نِعْمَةُ رَبِّنَا يَسُوعَ الْمَسِيحِ مَعَ رُوحِكُمْ!